ابنا: فرزند رسول حضرت امام علي رضاعليہ الصلوات والسلام کے يوم شہادت پر آج پورا ايران سوگوار وعزدار ہے - اس موقع پر مشہد مقدس ميں آپ کے حرم مطہر ميں سوگواروں کا امڈتا ہوا سيلاب ہے جو امام رضاعليہ السلام کي مظلومانہ شہادت پر عزاداري ميں مصروف ہے -
ايران ميں فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي عزاداري کا سلسلہ پير سے ہي شروع ہوگيا اور اکثر شہروں ميں پير کي رات دير گئے تک مجالس عزا اور ماتمي دستوں کا سلسلہ جاري رہا - مشہد مقدس ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس ميں پير کي رات صبح تک عزاداري کا سلسلہ جاري رہا اور اس وقت بھي ايران اور پوري دنيا سے آنے والے لاکھوں عزادار اور زائرين روضہ اقدس ميں موجود ہيں-
قم ميں آپ کي ہمشيرہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا اور اسي طرح شيراز ميں حضرت احمد بن موسي شاہچراغ کے حرم ميں بھي عاشقان اہل بيت عصمت و طہارت بڑي تعداد ميں موجود ہيں جو امام رضاعليہ السلام کے غم ميں نوحہ خواني و سينہ زني کررہے ہيں-
اسي طرح دارالحکومت تہران اور ديگر شہروں اور قريوں ميں بھي يوم شہادت حضرت امام علي رضا کي مناسبت سے پير کے دن سے ہي شروع ہوني والي عزاداري کا سلسلہ جاري ہے - ايران کے ساتھ ہي ديگر ملکوں ميں بھي عاشقان اہلبيت رسول فرزند رسول حضرت امام علي رضا عليہ الصلوات و السلام کا سوگ منارہے ہيں - آج ايران ميں عام تعطيل ہے -
واضح رہے کہ عباسي خليفہ مامون نے امام رضاعليہ السلام کي عوام ميں بے پناہ مقبوليت اور ان کے اعلي اخلاقي و علمي کمالات سے خائف ہوکر سن دوسوتين ہجري قمري ميں آج ہي کے دن غريب الوطني کے عالم ميں زہر دغا دے کر آپ کو شہيد کرديا تھا -
........
/169